the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد: 12 ؍ اگست (پریس نوٹ) شعبہ اسلامک اسٹڈیز، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سال 2015-16 کے آغاز کے موقع پر اورئینٹیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں اسی سال سے شروع ہونے والے ایم فل کورس کے طلبہ ،نیز ایم اے سال اول اور سال دوم کے طلباء نے جوش وخروش کے ساتھ شرکت کی۔ اس دوروزہ پروگرام میں مختلف موضوعات پر شعبہ کے اساتذہ کے آٹھ لکچرز ہوئے، پہلے دن کے پروگرام میں صدر شعبہ ڈاکٹر محمد فہیم اختر نے طلبہ کا استقبال کیا اور ’’مضمون اسلامک اسٹڈیز کا تعارف ‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کی تاریخ، ہندستان اور بیرون ہند میں اس لفظ کے معنی ومفہوم اور اس کے مشمولات کی وضاحت کی۔ ڈاکٹر محمد عرفان احمد، اسسٹنٹ پروفیسر نے ’’ہندوستانی جامعات میں اسلامیات ‘‘کے موضوع پر طلبہ کو مخاطب کیا۔ انہوں نے علی گڑھ، جامعہ ملیہ اسلامیہ ، عثمانیہ یونیورسٹی اور ملک کی دیگر یونیورسٹیوں کے



حوالہ سے ہندوستان میں اسلامیات کے شعبہ جات کی تاریخ بیان کی۔ شعبہ کے استاذ مولانا سید عبد الرشید نے مانو کے شعبہ اسلامیات کے کورسز اور بی اے سے ایم فل تک کے پروگراموں کے نصاب کا تعارف طلبہ کے سامنے پیش کیا۔ڈاکٹر عبد المجید قدیر خواجہ، اسسٹنٹ پروفیسر (DDE)نے اپنے خطاب میں اسلامیات کے نئے نصاب کے حوالہ سے بین مذہبی سماج میں تعلیم کے تقاضوں پر روشنی ڈالی۔
دوسرے دن کے اوریئنٹیشن پروگرام کے ابتداء میں ڈاکٹر محمد عرفان احمد نے شعبہ اسلامیات مانو کے داخلی امتحانات کا نظام اور طریقہ کار پر طلبہ سے گفتگو کی ۔ مولانا سید عبد الرشید نے ملک کے مسابقاتی امتحانات کے حوالہ سے NET, JRF, SLET, MANF کے نصاب ، امتحانات اور طریقہ کارپر طلبہ کو خطاب کیا۔ جناب عبد السلیم خان نے ایم اے کے پہلے سمسٹر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بنیادی معلومات (FIT) کے نصاب سے طلبہ کو متعارف کروایا۔ خطابات کے بعد متعدد طلبہ نے اپنے تاثرات پیش کئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.